نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) مارکسی كميونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں 62 فیصد کی کمی آئی اور اس سے ہندوستان کو دو لاکھ 14 ہزار کروڑ روپے کی بچت ہوئی لیکن مودی حکومت کے دو سال کی مدت میں ڈیزل کی قیمت 19 بار اور پٹرول کی قیمتیں 16 بار بڑھے
اور قیمتیں آسمان چھونے لگیں۔
اتنا ہی نہیں ہر دن کسانوں کی اوسط خودکشی کی تعداد 42 سے بڑھ کر 52 ہو گئی اور دلتوں، عورتوں اور قبائلی حاشیے پر دھکیل دیے گئے۔
سی پی ایم نے مودی حکومت کے دو سال کے کام کاج کے رپورٹ کارڈ میں یہ بات کہی ہے